Sunday, May 24, 2026
 

وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ، ٹرمپ نے نیا محفوظ صدارتی مقام بنانے کا مطالبہ کردیا

 



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے قریب پیش آنے والے سیکیورٹی واقعے پر فوری کارروائی کرنے پر سیکرٹ سروس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کے گیٹس کے قریب ایک مسلح شخص کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں حملہ آور ہلاک ہوگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ممکنہ بڑے خطرے کو ٹال دیا۔ صدر ٹرمپ کے مطابق حملہ آور کا ماضی پرتشدد سرگرمیوں سے جڑا ہوا تھا اور وہ وائٹ ہاؤس میں غیر معمولی دلچسپی رکھتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں کئی اہم پہلو سامنے آئے ہیں جن کا مزید جائزہ لیا جا رہا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ یہ واقعہ وائٹ ہاؤس کورسپونڈنٹس ڈنر کے دوران پیش آنے والی فائرنگ کے واقعے کے صرف ایک ماہ بعد سامنے آیا ہے، جس کے باعث صدارتی سیکیورٹی پر مزید سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل کے امریکی صدور کی حفاظت کے لیے واشنگٹن میں انتہائی محفوظ صدارتی مقام کی تعمیر ناگزیر ہو چکی ہے۔ ان کے مطابق امریکا کی قومی سلامتی اس نوعیت کے سخت اور جدید حفاظتی اقدامات کی متقاضی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل