Sunday, May 24, 2026
 

حج سکیورٹی ہائی الرٹ، سعودی عرب نے جدید دفاعی نظام کی ویڈیو جاری کردی

 



سعودی عربیہ نے حج کے دوران لاکھوں حجاج کرام کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے جامع دفاعی اور سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ سعودی وزارت دفاع کی جانب سے مقدس مقامات کے اطراف جدید دفاعی نظام نصب کرنے کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔ سعودی وزارت دفاع کے مطابق حج کے دوران مسجد الحرام اور اس کے اطراف مضبوط فضائی دفاعی حصار قائم کردیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ فضائی خطرے سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مقدس مقامات مزدلفہ، منیٰ اور عرفات کے گرد بھی سخت فضائی نگرانی جاری ہے۔ حجاج کرام کی حفاظت، اطمینان اور پرامن عبادات کو یقینی بنانے کے لیے غیر معمولی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ سعودی حکام کے مطابق فضائی دفاعی فورسز جدید ٹیکنالوجی اور نگرانی کے نظام سے لیس ہیں اور ہر قسم کے فضائی خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ اس کے علاوہ زمینی سکیورٹی، ایمرجنسی رسپانس اور ہنگامی امدادی ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔ در چارچوب سامانه‌ی آمادگی یکپارچه وزارت دفاع.. نیروهای دفاع هوایی حفاظت از فضای هوایی در مشاعر مقدس را بر عهده دارند و با تمامی تهدیدات هوایی برخورد می‌کنند، به گونه‌ای که امنیت و آرامش مهمانان خدا تأمین شود.#حج_سال_۱۴۴۷ pic.twitter.com/ee77lUNjcl — واس فارسى (@spa_persian) May 23, 2026 سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ حج کے دوران سکیورٹی ادارے چوبیس گھنٹے فعال رہیں گے تاکہ دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں عازمینِ حج محفوظ ماحول میں اپنے مذہبی فرائض ادا کر سکیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل