Loading
پنجاب کے ضلع بہاولپور کے علاقے یزمان میں کھیتوں میں بکریاں جانے پر ملزمان نے خاتون کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
رپورٹ کے مطابق معاملے کی درج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ملزمان نے بکریاں کھیتوں میں جانے پرگھر کو بھی آگ لگائی، جس کے نتیجے میں مزید دو گھر بھی آگ بھی لپیٹ میں آئے ، متاثرہ گھروں میں رکھے پیسے اور زیورات بھی جل کر راکھ ہوگئے۔
مقدمے میں بتایا گیا کہ ملزمان 30 بکریاں بھی ساتھ لے گئے، واقعے کے متاثرین کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے انصاف کی اپیل کی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل