Sunday, May 24, 2026
 

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا نیا نوٹیفکیشن جاری

 



 حکومت سندھ نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری نئے نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر 26 مئی سے 28 مئی تک تعطیل ہوں گی۔ حکومتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 9 تا 11 ذی الحج 1447 ہجری کو عام تعطیل ہوگی، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عید پر دی جانے والی چھٹیاں 4 دن سے کم کر کے 3 دن کر دی گئی ہیں۔ خیال رہے کہ پہلے حکومت سندھ کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر 4 روز کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا، یاد رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے منگل تا جمعہ چار چھٹیوں کا اعلامیہ جاری کیا تھا ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پخونخوا حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے لیے 4 چھٹیوں کااعلان کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق صوبائی حکومت نے 26سے 29 مئی تک چھٹیوں کااعلان کیا، واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے عیدِ قرباں کے لیے 3 چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔ اس حوالے سے کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عید الاضحیٰ پر منگل، بدھ اور جمعرات 26 سے 28 مئی تک 3 تعطیلات ہوں گی۔ علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی عیدالاضحیٰ پر 3 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا، جو 26 تا 28 مئی (منگل تا جمعرات) ہوں گی۔ اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان تاریخوں کے دوران بینک کے تمام دفاتر میں کاروباری و دفتری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا  کہ عید الاضحیٰ کی ان تعطیلات کے بعد بینک 29 مئی بروز جمعہ سے اپنے معمول کے مطابق دوبارہ کھل جائیں گے، جہاں صارفین اپنی بینکنگ خدمات حسب معمول حاصل کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ ملک میں عید الاضحیٰ بدھ 27 مئی کو ہوگی جبکہ منگل 26 مئی کو یوم عرفہ کا ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل