Loading
پاکستان میں ہاکی کھیل کے فروغ کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی کے ویژن کے مطابق ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہاکی کے کوچز کی تربیت کے لیے کوچنگ کورسز کا انعقاد کیا جائے گا۔
تفیصلات کے مطابق قومی کھیل ہاکی کے کھیل کو فروغ دینے اور کوالیفائیڈ کوچز کی تیاری کے لیے فیڈریشن آف انٹرنیشنل ہاکی اور ایشین ہاکی فیڈریشن کی معانت سے کو چینگ کورس کا نصاب تیار کرکے پاکستانی کوچز کو تربیت دی جائے گی۔
اس ضمن میں پی ایچ ایف کے سینیئر آفیشل اور انٹرنیشنل ہاکی کے کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ ملک میں ہاکی کے کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔
ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لیے کوچز کا کوالیفائڈ ہونا ضروری ہے۔ اس حوالے سے نیا نصاب تیار کیا جا رہا ہے جس کے تحت اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، وہاڑی، گوجرہ، لاہور، ملتان، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، پشاور، کراچی، حیدر آباد، کوئٹہ، سوات اور ایبٹ آباد میں کوچنگ کوسز کروائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عید کے بعد کوچز کی رجسٹریشن کی جائے گی اور کورس میں شریک کوچز کو جدید کوچنگ اور نئے قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی، اس کامیاب ہونے والے کوچز کو فیڈریشن کی طرف سے سند دی جائے گی۔
کوچ طاہر زمان کا کہنا تھا کہ پی ایچ ایف کے صدر محی الدین وانی ایک سچے محب وطن پاکستانی ہیں جس انداز سے وہ ہاکی کو اسپانسر شپ اور دیگر سہولیات فراہم کر رہے ہیں، اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل