Sunday, May 24, 2026
 

بنوں میں فورسز کا مشترکہ آپریشن،2 اہم ترین خارجی سرغنوں سمیت 16 دہشت ہلاک، 2پولیس اہلکار شہید

 



پاک فوج ، پولیس سمیت دیگر سیکیورٹی ادارے فتنہ الخوارج کے  دہشت گردوں کیخلاف آپریشنز پوری شدت کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں، بنوں کے علاقے میریان میں پاک فوج،سی ٹی ڈی اورپولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر مشترکہ آپریشن کیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے  آپریشن کے دوران 2 اہم ترین خوارجی سرغنوں سمیت 16 خوارجی جہنم واصل  کردیئے گئے۔ علاقے میں خوف ودہشت پھیلانے والا خوارجی سرغنہ زمری نوراورافغان خوارجی سرغنہ عبداللہ سعید کو آپریشن کے دوران جہنم واصل کر دیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کیمطابق انتہائی کٹھن آپریشن میں پاک فوج، پولیس اور سی ٹی ڈی نے  خوارج کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے۔ آپریشن کے دوران پولیس  کے دو اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا، آپریشن میں شہید کانسٹیبل وحید اللہ خان اورنوراللہ خان کی نمازِجنازہ پولیس لائنزبنوں میں سرکاری اعزازکے ساتھ ادا کی گئی۔ نمازِجنازہ میں اعلیٰ سول وعسکری حکام،علاقہ عمائدین اورعوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بدستور مشترکہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور آخری خوارجی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ بنوں میں پاک فوج ، پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن 2 اہم ترین خوارجی سرغنوں سمیت 16 خوارجی جہنم واصل pic.twitter.com/vfGwt75XK5 — PTV News (@PTVNewsOfficial) May 24, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل