Sunday, May 24, 2026
 

وزیراعظم شہباز شریف کا ’پاکستان چائنہ بزنس ٹو بزنس انویسٹمنٹ کانفرنس‘ نے خطاب

 



وزیراعظم محمد شہباز شریف آج  چین کے صوبے ہانگژو میں مصروف دن گزاریں گے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے ہانگژو میں انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام، بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم اور زراعت کے شعبوں کے حوالے سے منعقدہ پاکستان چائنہ بزنس ٹو بزنس انویسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت کی اور وہاں خطاب کیا۔ کانفرنس میں پاکستانی و چینی کمپنیوں کے مابین تعاون و سرمایہ کاری کے معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط و تبادلے بھی ہوں گے۔ وزیرِ اعظم کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیرِ اعظم ہانگژو میں معروف چینی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیرِ اعظم علی بابا کمپنی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ بھی کریں گے، دورے کے دوران علی بابا اور حکومت پاکستان کے مابین ہونے والے تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے، بعد ازاں وزیرِ اعظم ہانگژو سے اپنا دورہ مکمل کرکے بیجنگ روانہ ہوں گے۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل