Loading
ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی حمایت کے لیے ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور علاقائی رہنماؤں کے ساتھ گفتگو میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے آزاد گزرگاہ کا معاہدہ خطے میں استحکام کے لیے اہم ہے، معاہدہ عالمی معیشت کو ریلیف دینے اور توانائی منڈیوں کو مستحکم کرنے میں مدد دے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ کسی بھی ممکنہ معاہدے کے نفاذ میں فعال کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر ،امریکا، خلیجی ممالک اور علاقائی رہنماؤں کے ساتھ ایران کی صورتحال پر ٹیلی کانفرنس ہوئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل