Sunday, May 24, 2026
 

ایرانی سفیر کی کوئٹہ میں ٹرین پر حملے کی شدید مذمت

 



ایرانی سفیر رضا امیری مغدم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ کوئٹہ میں ٹرین پر بزدلانہ اور گھناوٴنے خودکش دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ دہشت گردی پوری دنیا میں اپنی تمام شکلوں میں قابل مذمت رجحان ہے۔ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے پرحملے انسانیت کے خلاف جرائم ہیں۔   انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام خاص طور پر سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ایرانی سفیر رضا امیری مغدم کا کہنا تھا کہ زخمیوں کی محفوظ اور جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل