Sunday, May 24, 2026
 

کراچی میں قربانی کا جانور چوری، ویڈیو سامنے آگئی

 



نارتھ کراچی میں لاکھوں روپے مالیت کا قربانی کا جانور چوری کرلیا گیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ ایکسپریس کے مطابق عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی شہرمیں قربانی کے جانوروں کی چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا، شہری لاکھوں روپے مالیت کے جانوروں سے محروم ہونے لگے، نارتھ کراچی سیکٹر 8 میں نامعلوم ملزمان قربانی کا جانور چوری کرکے فرار ہوگئے۔ جانور چوری ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں دو ملزمان کو بچھڑا کھول کر لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان گھر کے باہر بندھا بچھڑا کھول کر فرار ہوگئے، ملزمان رسی کھول کر جانور ساتھ لے جانے لگے تو بچھڑا مزاحمت کرتا رہا تاہم مزاحمت کے باوجود ملزمان جانور لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔ متاثرہ شہری نے جانور چوری ہونے کا مقدمہ سرسید تھانے میں  درج کروا دیا، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل