Sunday, May 24, 2026
 

راولپنڈی:شرپسندوں کی الیکٹرب بس سروس کی انتظار گاہوں میں توڑ پھوڑ، بورڈ بھی چوری کرلیے گئے

 



پاکستان مسلم لیگ نواز کی حکومت کی جانب سے راولپنڈی کے شہریوں کو بین القوامی معیار کی پبلک ٹرانسپورٹ کے آغاز کے بعد شر پسند افراد نے الیکٹرک بس منصوبہ شرپسندوں کے نے 49 انتظار گاہوں میں توڑ پھوڑ کی اور ان انتظار گاہوں پر نصب کیے گے سائن بورڈ چوری کرکے لے گے۔ تفیصلات کے مطابق میں دنیا بھر میں حکومت کی جانب سے تعمیر کی جانے والی سرکاری سہولت عوام کی فلاح کے لئے تعمیر کی جاتی ہیں اور عوام سیاست مذہب سے بالا تر ہو ان املاک کی حفاظت کی پابند ہوتی ہے لیکن راولپنڈی شہر میں یہ منطق نرالی ہوگی ہے۔ راولپنڈی میں شہریوں کو جدید اور سستی سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے شروع کیے گئے الیکٹرک بس منصوبے کو نامعلوم شرپسند عناصر نے نشانہ بنا لیا ہے، شہربھرمیں قائم 49 انتظارگاہوں میں توڑ پھوڑ سےکروڑوں روپےمالیت کےسرکاری اثاثوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ راول روڈ، ٹیپوروڈ، لیاقت باغ، مری روڈ، اصغرمال، ڈبل روڈ، صادق آباد، پیرودہائی اورگنجمنڈی سمیت مختلف علاقوں میں قائم الیکٹرک بس اسٹاپس پرنصب موٹوز اورسائن ایجزکو رات کی تاریکی میں توڑ دیا گیا، ان انتظارگاہوں پر حکومت پنجاب کا لوگو اور وزیراعلیٰ پنجاب کی تصاویر بھی آویزاں تھیں۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے سنیر رہنما سجاد خان ،مرزا منصور بیگ، رانا سرفراز، غلام علی، شیخ ارسلان حفیظ ، راجہ فیصل کا کہنا ہے کہ گرین میٹرو بس سروس عوام کے لئے تحفہ ہے اور جس سے انداز سے قومی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ اس کا سد باب ہونا چاہیے اور تمام بس سٹاپس پر سیف سٹی کیمرے لگائے جائیں تاکہ ان شر پسند افراد کو گرفتار کیا جاسکے۔ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بس اسٹاپس پر پوسٹرز اور وال چاکنگ کو بھی ختم کیا جائے ہر پوسٹر پر متعلقہ کمپنی یا فرد کا نمبر درج ہوتا ہے اس کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے بس اسٹاپس عوام کی سہولت کے لیے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل