Sunday, May 24, 2026
 

لاہور میں شوہر نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کردیا

 



سندر میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قتل کے واقعہ کی اطلاع پر ایس پی صدر ڈویژن عبداللہ عمران چیمہ، ایس ایچ او سندر زاہد محمود سمیت پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم شہباز نے اپنی 31 سالہ بیوی طاہرہ کو اینٹوں کے وار کرکے قتل کیا، مقتولہ طاہرہ تین بچوں کی ماں تھی، قتل کا واقعہ سندر کے علاقہ مراکہ گاؤں میں پیش آیا، ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق 15 کال پر خاتون پر تشدد کی اطلاع ملتے ہی سندر پولیس فوری موقع پر پہنچی، پولیس کے پہنچنے پر خاتون شدید زخمی حالت میں خون میں لت پت پائی گئی، پولیس نے فرار کی کوشش کرنے والے  ملزم شہباز کو گرفتار کرلیا جب کہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔ ڈی آئی جی کے مطابق کرائم سین کو محفوظ کر کے فرانزک ٹیم نے شواہد جمع کرلیے ہیں، ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل