Sunday, May 24, 2026
 

لاہور میں گھریلو ملازمہ نے والدہ کیساتھ مل کر ڈیڑھ کروڑ کی چوری کر لی، ملزمان گرفتار

 



لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی چوری کی واردات ٹریس کرکے گھریلو ملازمہ اور اس کی والدہ کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزمہ نے اپنی والدہ کے ساتھ مل کر شہری غلام مرتضیٰ کے گھر سے 25 تولہ طلائی زیورات، غیرملکی کرنسی اور دیگر قیمتی سامان چوری کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزمہ کی والدہ چوری شدہ سامان لے کر رینالہ خورد فرار ہوگئی تھی، تاہم جدید تفتیشی حکمت عملی اور بروقت کارروائی کے ذریعے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران 100 فیصد مالِ مسروقہ برآمد کر لیا گیا جس کی مالیت تقریباً ایک کروڑ 25 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ برآمد ہونے والے سامان میں 25 تولے سونا، قیمتی گھڑی، پاؤنڈز، ریال اور درہم بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق شہری غلام مرتضیٰ کی درخواست پر تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ نمبر 2239/26 درج کیا گیا جبکہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی جاری ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل