Loading
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی معاہدہ طے پانے تک برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے نمائندوں کو معاہدے کے لیے میں جلد بازی نہ کرنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ وقت ہمارے حق میں ہے تاہم مذاکرات تعمیری انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔
ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے ملک کی جانب سے کیے گئے بدترین معاہدوں میں سے ایک ایران جوہری معاہدہ تھا، جس میں باراک حسین اوباما اور اوباما انتظامیہ کے ناتجربہ کاروں عہدیداروں نے پیش کیا اور نفاذ کے لیے دستخط کیے، یہ ایران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کے لیے براہ راست اجازت تھی۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اس وقت ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات درحقیقت اس کے بالکل برعکس ہیں، مذاکرات منظم اور تعمیری انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور میں نے اپنے نمائندوں کو آگاہ کیا ہے کہ معاہدے کے لیے جلد بازی نہ کریں وقت ہمارے حق میں ہے۔
آبنائے ہرمز سے متعلق ٹرمپ نے بتایا کہ جب تک معاہدہ طے نہیں پاتا اس وقت تک ناکہ بندی بدستور بھرپور اور مؤثرانداز میں برقرار رہے گی اور اس کی تصدیق اور دستخط نہیں ہوتے، دونوں فریقین کو وقت لینا چاہیے اور اس کو ٹھیک کرنا چاہیے کیونکہ غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ پروفیشنل اور تعمیری بنتے جارہے ہیں، انہیں سمجھنا ہوگا کہ وہ جوہری ہتھیار یا بم نہیں بنا سکتے ہیں۔
اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے معاہدے ابراہم اکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک کا حمایت اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، جو ان ممالک کی جانب سے تاریخی ابراہم اکارڈز میں شمولیت سے مزید بہتر اور مضبوط ہوگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کیا پتا، شاید اسلامی جمہوریہ ایران بھی اس معاہدے میں شامل ہونا چاہے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل