Loading
کھیلوں کی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کی گئی جہاں پہلی بار ایک کتے کو باقاعدہ ایکریڈیٹیشن کارڈ جاری کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ٹینس کے معروف ایونٹ فرنچ اوپن کا ہے جہاں عالمی نمبر ون کھلاڑی آرینا سبالینکا کے پالتو کتے “ایش” کو خصوصی ایکریڈیٹیشن کارڈ جاری کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ اتفاقی نہیں بلکہ انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ طور پر کیا گیا جس کے بعد “ایش” کو کھلاڑی کے ساتھ پریکٹس سیشنز سمیت مختلف سرگرمیوں میں شرکت کی اجازت حاصل ہوگئی۔
انتظامیہ کے اس اقدام کو ٹینس کی تاریخ میں ایک منفرد اور دلچسپ پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے جس نے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔
واضح رہے کہ کھیلوں کی کوریج کے لیے ہمیشہ غیر ملکی اور ملکی صحافیوں ان کے علاوہ منتظمین کے لیے ایکریڈیٹیشن کارڈ جاری کیے جاتے ہیں، تاہم ٹینس کھیل میں پہلی بار کتے کو ایکریڈیٹیشن کارڈ جاری کیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل