Sunday, May 24, 2026
 

آبنائے ہرمز جنگ سے پہلی والی صورت میں بحال نہیں ہوگی، ایرانی میڈیا

 



ایرانی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ امریکا کے ساتھ ابتدائی سمجھوتہ طے پانے کے باوجود آبنائے ہرمز جنگ سے پہلے والی صورت حال میں بحال نہیں ہوگی۔ ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ اگر امریکا کے ساتھ سمجھوتے کے ابتدائی نکات طے پائے جاتے ہیں اور ان پر اتفاق ہوجائے تو بھی آبنائے ہرمز کی قانونی اور انتظامی صورت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا ہے لیکن یہاں سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد میں تبدیلی آسکتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ خاص طور پر آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد کو 30 روز سے زائد عرصے میں جنگ سے پہلی والی صورت حال میں واپس لانے کی اجازت دی جائے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ ابتدائی سمجھوتے سے سامنے آنے والی تفصیلات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آبنائے ہرمز جنگ سے قبل والی صورت حال پر بحال نہیں ہوگی حالانکہ مغربی میڈیا میں اس کے برعکس دعویٰ کیا گیا کہ ایران بغیر کسی معاہدے کے آبنائے ہرمز کی خود مختار اتھارٹی برقرار رکھنے کو تیار ہوگیا ہے۔ معاہدے سے متعلق حاصل معلومات کی بنیاد پر مزید بتایا گیا کہ ممکنہ معاہدے میں امریکی بحریہ کی ناکابندی بھی شامل ہوگی جو مفاہمتی یاد داشت کے تحت 30 روز کے اندر مکمل طور پر ختم کردی جائے اور اگر ناکا بندی ختم نہیں کی گئی تو آبنائے ہرمز کی صورت حال میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل