Wednesday, May 27, 2026
 

کراچی میں عید کے روز نوجوان مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد

 



شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن روزی موڑندی سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد ہوئی  ہیں۔ پولیس کے مطابق عید الاضحیٰ کے پہلے روزسرجانی ٹاؤن تھانے کے علاقے روزی موڑندی سے خاتون اور مرد کی لاشیں ملنے کی اطلاع پر پولیس موقع پرپہنچ گئی اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے فوری کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کیا۔ جاں بحق خاتون اور مرد کی لاشیں قانونی کارروائی کے لیےعباسی شہید اسپتال منتقل  کی گئیں۔ ترجمان ویسٹ پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت 25 سالہ شمائلہ اور مرد کی شناخت 24 سالہ محمد علی ولد حضرت علی کے ناموں سے کی گئی ہے ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں افراد نشے کے عادی تھے اور بظاہر نشے اور شدید گرمی کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو قانونی و طبی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہےجہاں مزید میڈیکل معائنہ اورضروری کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل