Loading
جامعہ کراچی کی انجمن اساتذہ نے جامعہ میں گزشتہ ایک ماہ سے جاری ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران امتحانات لیے جاسکیں گے۔
صدر انجمن اساتذہ غفران عالم نے کہا کہ عاشورہ محرم کے احترام میں ہڑتال مؤخر کررہے ہیں اور اس دوران اساتذہ اپنے شعبوں میں امتحانات لے سکتے ہیں۔
جامعہ کراچی کی انجمن اساتذہ کی جانب سے فیصلہ حکومت سندھ کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد مجلس عاملہ(ایگزیکٹیوو کونسل) کےہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔
قبل ازیں انجمن اساتذہ نے حکومت سندھ کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں بائیکاٹ ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، جس کے بعد حکومت سندھ اور جامعہ کراچی کے اساتذہ و ملازمین کے مابین مذاکرات ہوئے تھے۔
مذاکرات میں جامعہ کراچی میں ایک ماہ سے جاری ہڑتال اور امتحانی بائیکاٹ کا معاملہ زیر غور آیا تھا اور اجلاس کے فیصلے کے تحت پہلے مرحلے میں انجمن اساتذہ بائیکاٹ ختم کردیا گیا ہے۔
دوسرے مرحلے میں محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز لیوو انکیشمنٹ اور ہاؤس سیلنگ میں اضافے کی سمری وزیراعلیٰ سندھ کو بھجوائے گا، اسی فیصلے کی منظوری کے لیے مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ جامعہ کراچی کے طلبہ ایک ماہ سے امتحانات کا انتظار کررہے ہیں جبکہ اساتذہ اور ملازمین ہڑتال پر تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل