Tuesday, June 09, 2026
 

تیل، گیس کی تلاش اور ذخائر کے آپریشنز میں مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی

 



پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) تیل اور گیس کی تلاش اور ذخائر کے آپریشنز میں مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی استعمال کرے گی، جس کے لیے امریکی کمپنی سے معاہدہ طے پاگیا ہے اور اپ اسٹریم تیل و گیس کے آپریشنز جدید اور مؤثر بنانے کے لیے امریکا میں مقیم اے آئی ٹیکنالوجی کمپنی فولیو 3 کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔ پی پی ایل کے ہیڈ آفس میں 9 جون 2026 کو ہونے والی تقریب میں ایم ڈی اینڈ سی ای او محمد خالد رحمان نے فولیو 3 کے سی ای او عدنان لوائی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے، اس موقع پر اعجاز احمد خان، جنرل منیجر شیئرڈ سروسز پی ایل اور دونوں اداروں کے دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔ معاہدے کے تحت فولیو 3 کی مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے ڈرلنگ کے عمل کو بہتر بنایا جائے گا، نئے ذخائر کی تلاش میں مدد لی جائے گی، آلات کی پیش گوئی پر مبنی دیکھ بھال کی جائے گی اور انٹرپرائز کے دیگر اہم شعبوں میں جدت لائی جائے گی۔ پی پی ایل حکام کا کہنا تھا کہ اس تعاون کا مقصد مصنوعی ذہانت کو عملی طور پر اپنانے کے عمل کو تیز کرنا اور ملکی توانائی کے شعبے کو زیادہ پائیدار اور اسمارٹ بنانا ہے، یہ اقدام پاکستان کے توانائی کے مستقبل میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل