Tuesday, June 09, 2026
 

پاک ایران سرحدی تجارت بند ہونے اور ایل پی جی بحران کی تردید

 



پاکستان کسٹمز نے پاک ایران سرحدی تجارت بند ہونے اور ایل پی جی بحران کی خبروں کی تردید کر دی۔ پاکستان کسٹمز نے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یکم جون سے 8 جون تک 748 ایل پی جی جی ڈیز کے ذریعے 17,353 میٹرک ٹن ایل پی جی کلیئر کی گئی جبکہ گبد-ریمدان بارڈر پر ایل پی جی درآمدات اور کلیئرنس بلا تعطل جاری رہی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی اور بٹومن کی درآمدات گرین چینل کے تحت ترجیحی بنیادوں پر کلیئر کی جا رہی ہے تاہم کسٹمز نے غیر اعلانیہ سامان، چوری اور ریونیو نقصان روکنے کے لیے نئے اقدامات نافذ کر دیے ہیں۔ کسٹمز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اپریل تا جون 2026 کسٹمز ریونیو 12 ارب 7 کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں کسٹمز ریونیو اور دستاویزی تجارتی لین دین میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اعلامیے کے مطابق چند درآمد کنندگان کی جانب سے قانونی کلیئرنس طریقہ کار اختیار نہ کرنے پر 65 ایرانی کنسائنمنٹس واپس بھیجی گئیں۔ پاکستان کسٹمز نے واضح کیا کہ گبد-ریمدان بارڈر پر کسٹمز آپریشنز اور تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ جائز تجارت میں سہولت اور حکومتی ریونیو کے تحفظ کے لیے اقدامات مؤثر ثابت ہو رہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل