Loading
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام علی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اغوا ہونے والے جہاز ایم ٹی آنر 25 پر سوار پاکستانی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صورت حال پر پاکستان کی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یرغمالیوں کی خیریت، ان کی جلد از جلد رہائی اور محفوظ وطن واپسی کی اہمیت پر زور دیا۔
صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام علی نے یقین دہانی کرائی کہ ان کی حکومت یرغمالیوں کی جلد از جلد رہائی کے لیے مخلصانہ اور مسلسل کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
مزید بتایا گیا کہ پاکستان اپریل 2026 میں صومالیہ کے ساحل کے قریب جہاز کے اغوا کے بعد سے صومالی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اس معاملے کے حل تک قریبی رابطہ اور باہمی تعاون برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور صومالیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار بھی کیا اور صومالیہ کے وزیر خارجہ نے خطے میں پاکستان کی تعمیری ثالثی اور سفارتی کوششوں کو سراہا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل