Sunday, November 15, 2026
 

نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں ویرات کوہلی کے شاندار کیچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

 



بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں غیر معمولی کیچ پکڑ کر شائقین کی توجہ حاصل کرلی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلے گئے میچ کے دوران 29ویں اوور میں بھارتی بولر انشل کمبوج کی گیند پر نیوزی لینڈ کے بیٹر نیتھن اسمتھ نے دفاعی شاٹ کھیلا، تاہم گیند بلے سے لگ کر سلپ کی جانب چلی گئی۔ ویرات کوہلی نے برق رفتاری سے دائیں جانب ڈائیو لگائی اور زمین سے چند انچ اوپر ایک ہاتھ سے گیند تھام لی۔ تھرڈ امپائر کے ریویو کے بعد کیچ کو درست قرار دیا گیا اور نیتھن اسمتھ ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ Virat Kohli turns 39 tomorrow, and this catch is enough to give you an idea of his incredible fitness level.????????#INDvsNZ #Viratkohli pic.twitter.com/by9gKK24XC — HIMANI ???? (@himanii_68) November 4, 2026 شاندار کیچ کے بعد کوہلی نے اپنے مخصوص جارحانہ انداز میں جشن بھی منایا۔ 37 سالہ بھارتی کرکٹر کی اس فیلڈنگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل