Loading
حیدرآباد: پرانی سبزی منڈی حالی روڈ میں منشیات اور فحاشی کے اڈوں کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔
مظاہرین نے نیا پل پر احتجاجی مظاہرہ کیا، ٹائر نذر آتش کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ سبزی منڈی منتقلی کے بعد پرانی سبزی منڈی میں منشیات فروشی کا کام ہورہا ہے، جرائم پیشہ لوگوں نے پرانی سبزی منڈی کو اپنا مسکن بنالیا ہے۔
مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ حالی روڈ پولیس کی سرپرستی میں منشیات کا اڈہ چل رہا ہے اور پرانی سبزی منڈی میں خواجہ سراؤں نے بھی فحاشی کا اڈہ قائم کرلیا ہے۔
مظاہرین نے صوبائی وزیر شرجیل میمن، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کا نوٹس لیں اور پرانی سبزی منڈی سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کیا جائے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل