Loading
ممبئی: بالی ووڈ کی سُپر اسٹار دیپیکا پڈوکون نے بیٹی کی پیدائش کے بعد اداکارہ انوشکا شرما کے نقشِ قدم پر چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں 8 ستمبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کی خوشخبری جوڑی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے مداحوں کو دی تھی۔
رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون فی الحال بیٹی کی میڈیا کے سامنے نہیں لائے ہیں اور نہ ہی اس جوڑی نے تاحال بیٹی کا نام ظاہر کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دیپیکا پڈوکون ممکنہ طور پر اپنی بیٹی کی پرورش کے معاملے میں بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے بیٹی کی دیکھ بھال کے لیے ‘نینی’ کا انتخاب نہیں کرے گی۔
مزید پڑھیں: دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بھی اپنی بیٹی کے لیے رنبیر کپور،عالیہ بھٹ اور انوشکا شرما، ویرات کوہلی کی طرح نو فوٹو پالیسی پر عمل کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق، دیپیکا اور رنویر اپنی بیٹی کو فی الحال میڈیا سے دور رکھیں گے اور مناسب وقت آنے پر اسے دنیا سے متعارف کرائیں گے۔
واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے سال 2018 میں اٹلی میں ایک پُروقار تقریب کے دوران شادی کی تھی جبکہ رواں سال فروری میں جوڑی نے اعلان کیا تھا کہ اُن کے ہاں ستمبر میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل