Wednesday, October 09, 2024
 

تیکنیکی اور انتظامی وجوہات، کراچی ائیرپورٹ پر متعدد پروازیں منسوخ

 



  کراچی: تیکنیکی اور انتظامی وجوہات کے سبب کراچی ائیر پورٹ سے روانہ ہونے والی متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق الجزیرہ ائیرکی سے باکو جانے والی پرواز،ائیرسیال کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز  اور پی آئی اے کی کراچی گوادر کی پرواز  منسوخ کردی گئیں۔

دیگرمنسوخ ہونے والی پروازوں میں پی آئی اے کی کراچی سے جدہ ،پی آئی اے کی کراچی سے فیصل آباد ، سیرین ائیرکی کراچی سے لاہور ، پی آئی اے کی کراچی سے کوئٹہ، پی آئی اے کی کراچی سے سکھر اورائیربلو کی کراچی سے لاہور کی پرواز شامل ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل