Friday, September 27, 2024
 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار ایک ماہ کی چھٹی پر چلے گئے

 



  اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے ایک ماہ کی چھٹی لے لی۔ جسٹس بابر ستار کی کورٹ میں 30 ستمبر سے 29 اکتوبر تک کیسز کی سماعت نہیں ہو گی۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے جسٹس بابر ستار کی ایک ماہ کی چھٹی منظور کر لی۔ جسٹس بابر ستار سوموار کو آئندہ عدالتی ہفتے کے آغاز پر 30 ستمبر سے 29 اکتوبر تک چھٹی پر ہوں گے۔

ان کی عدالت میں اس عرصہ کے دوران لگنے والے کیسز کی سماعتیں ملتوی کر دی گئی ہیں۔ وزارت قانون، سیکرٹری ٹو چیف جسٹس اور رجسٹرار سمیت دیگر متعلقہ حکام کو اس متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ جسٹس بابر ستار موسم گرما کی دو ماہ کی تعطیلات میں سے ایک ماہ چھٹی پر تھے جبکہ ایک ماہ کیسز کی سماعتیں کرتے رہے۔

 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل