Saturday, December 14, 2024
 

سپریم کورٹ کے فیصلے عوام میں عدم اعتماد کی خلیج بڑھا رہے ہیں، جماعت اسلامی

 



جماعت اسلامی کے  نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے عوام میں عدم اعتماد کی خلیج بڑھا رہے ہیں۔ اپنے بیان میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ نظریہ ضرورت کے فیصلوں نے ملک و ملت کو بڑا نقصان پہنچایا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے عوام میں عدم اعتماد کی خلیج کو بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی سپریم کورٹ میں سماعت فل بینچ میں  کی جائے۔ 26 ویں آئینی ترمیم سے عدالتی نظام متاثر ہوا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ آئی پی پیز سے نئے معاہدوں کے بعد عوام کو براہ راست بجلی یونٹ ریلیف دیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ملی یکجہتی کونسل کا آن لائن اجلاس آج ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل