Saturday, December 14, 2024
 

عمران خان نے پہلے بھی مذاکرات کا کہا تھا، بات چیت ضرور ہونی چاہیے، بیرسٹر گوہر

 



چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے پہلے بھی مذاکرات کا کہا تھا، بات چیت ضرور ہونی چاہیے۔ ڈسٹرکٹ کورٹس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 9 مئی مقدمہ میں کیس سے ڈسچارج ہونے کی درخواست دائر کی ہے۔ مقدمات تمام جعلی ہیں، تمام میں بریت ہو گی۔ یہ خبر بھی پڑھیں: وزیراعظم و دیگر کیخلاف کارروائی کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست پر دلائل طلب انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی درخواست وزیراعظم و دیگر کے خلاف دائر کردی ہے۔ ایسے کئی وقوعہے ہوئے ہیں، دنیابھر میں احتجاج کے دوران گولی نہیں چلی۔ احتجاج کے لیے مظاہرین ابھی بیٹھے نہیں اور شیلنگ شروع کردی گئی تھی۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا بانی پی ٹی آئی نے اس سے قبل بھی کہا تھا۔ مذاکرات ضرور ہونے چاہییں۔ سیاسی مسائل کا حل سیاسی بیٹھک سے ہی ہوتا ہے۔ مذاکرات کے دوران شرط نہیں رکھی، مطالبات ضرور رکھے ہیں۔ مزید پڑھیں: 24 نومبر احتجاج؛ پی ٹی آئی کا وزیراعظم و دیگر کیخلاف کارروائی کیلیے عدالت سے رجوع چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی مذاکرات ہوئے لیکن ایک اسٹیج سے قبل رابطہ ختم ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ مقدمہ درج کرنے کا طریقہ کار ہوتا ہے۔ بس اب بہت ہوگیا، اب ملک کو بہتری کی طرف بڑھنا چاہیے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل