Loading
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 33 کروڑ ڈالر قرض معاہدہ طے پاگیا، رقم سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے اور غربت کے خاتمے کے لیے نچلی سطح پر سماجی تحفظ کو وسعت دینے پر خرچ ہوگی۔ پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن کاظم نیاز اور اے ڈی بی کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ایمافین نے دستخط کیے۔ اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ قرض انٹیگریٹڈ سوشل پروٹیکشن ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت دیا گیا ہے جس کا مقصد غریب اور کمزور گھرانوں کی مدد کرنا ہے۔ اس پروگرام کے تحت بی آئی ایس پی کے ذریعے غریب خواتین اور ان کے خاندانوں کو مدد فراہم کی جائے گی، غریب اور کمزور خاندانوں کو موسمیاتی اثرات سے ہم آہنگ معاونت فراہم کی جائے گی۔ اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ایمافین نے کہا ہے کہ اس پروگرام سے غریب بچوں اور نوجوانوں کے لیے پرائمری اور سیکنڈری تعلیم تک رسائی میں اضافہ ہوا ہے، خواتین اور نوجوان لڑکیوں کے لیے صحت کی خدمات اور غذائی سپلائیز تک رسائی کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل