Loading
جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے آخری اور تیسرے ٹی 20 میچ کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے تیسرے ٹی 20 کیلیے قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا، جس میں عثمان خان کو ڈراپ کر کے سلمان علی آغا کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ پلینگ الیون میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، صائم ایوب اور طیب طاہر، عرفان خان ،عباس آفریدی، شاہین آفریدی،حارث رئوف، جہاں داد خان اور ابرار احمد شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: 2024 میں پاکستان سب سے زیادہ ٹی20 انٹرنیشنل میچز ہارنے والی ٹیم بن گئی تیسرا و آخری میچ پاکستان کے وقت کے مطابق آج شب نو بجے کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ پہلے دو ٹی 20 میچز میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز پہلے ہی اپنے نام کرلی ہے۔ گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں پروٹیز نے 207 رنز کا ہدف 3 گیندوں پر حاصل کیا اور پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل