Loading
ممبئی: اپنی اداؤں، دلکشی اور صلاحیتوں سے ہزاروں دل جیتنے والی اداکارہ ریکھا کی شادی نہ کرنے کی حیران کن وجہ سامنے آئی ہے اور یہ دعویٰ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ ک مطابق ریکھا نے شوبز سفر کا آغاز 1960 کی دہائی کے آخر سے کیا اور سامعین کو مسحور کر کے رکھ دیا تھا۔ انہوں نے اداکاری کا آغاز تیلگو سے کیا اور پھر 1970 میں بالی ووڈ انڈسٹری میں ساون بھادون فلم سے ڈیبیو کیا۔ ریکھا کی پہلی ہی فلم باکس آفس پر چھا گئی اور پھر اس کے بعد سے اداکارہ نے بلندیوں کی نئی منازل طے کیں۔ انہوں نے بالی ووڈ کو کئی سپر ہٹ فلمیں دیں۔ اداکارہ کے امیتابھ بچن سے رومانوی تعلقات کے علاوہ نجی زندگی کے حوالے سے خبریں وائرل ہوئیں اس کے بعد ریکھا نے معروف کاروباری شخصیت مکیش اگوال سے شادی کی تاہم کچھ عرصے میں اُن کے شوہر نے خودکشی کرلی اُس کے بعد سے ریکھا نے شادی نہیں کی۔ شوہر کی زندگی میں اداکارہ نے خاتون مینیجر فرزانہ کو اپنے ساتھ رکھا جس مرنے کے بعد اُن کے بہت قریب ہوگئی اور بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ دونوں کے درمیان بہت ’خاص تعلقات‘ ہیں، جب یہ منظر عام پر آئے تو سب حیران رہ گئے تھے۔ ریکھا کی منیجر کون ہے؟ ریکھا کی منیجر فرزانہ اداکارہ کی زندگی میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں۔ فرزانہ کو اکثر ریکھا کے سائے کے طور پر دیکھا جاتا ہے، وہ اس کے ساتھ رہتی ہیں، بالخصوص اداکارہ جب خاص حالت میں خاص مواقعوں پر مخصوص لباس میں زندگی کا لطف اٹھا رہی ہوتی ہیں تو مینیجر اُن کے ساتھ ہی ہوتی ہیں۔ فرزانہ کا بلواسطہ تعلق شوبز انڈسٹری سے تو نہیں ہے تاہم اُن کے والد پروڈکشن کنٹرولر تھے اور وہ خود ہدایت کار بننے کی خواہش مند بھی تھیں۔ ایک سیٹ پر اُن کی ریکھا سے ملاقات ہوئی جس کے بعد اداکارہ نے اُن کی خدمات حاصل کی اور 30 سال سے زائد عرصہ ہونے کے باوجود فرزانہ آج بھی ریکھا کے ساتھ کام کررہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک موقع پر فرزانہ کی والدہ بیمار ہوئیں تو وہ دن میں اُن کی تیمارداری کرتی مگر رات ریکھا کے ساتھ ہی گزارتی تھیں۔ فرزانہ کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ریکھا سے بہت زیادہ متاثر ہیں اور اپنی زندگی کو اُن کے لیے وقف کرچکی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل