Saturday, December 14, 2024
 

حکومت سازی کے دوران بلاول بھٹو نے وزیراعظم بننے کی پیشکش کو مسترد کردیا تھا، مرتضی وہاب

 



ترجمان بلاول بھٹو مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ حکومت سازی کے دوران بلاول بھٹوزرداری نے وزیراعظم بننے کی پیشکش کو ٹھوکر مار کر مسترد کردیا تھا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مرتضی وہاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی وزیراعظم بننے کے لیے کبھی نو مئی کے حملے کرواتے ہیں تو کبھی اسلام آباد پر لشکرکشی کرتے ہیں جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو نے یہ وزیراعظم بننے کی پیشکش کو ٹھوکر مار کر مسترد کر دیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپنا اقتدار خطرے میں دیکھ کر ملک پر معاشی بحران مسلط کرنے والے بانی پی ٹی آئی کا گھناؤنا کردار کبھی نہیں بھلایا جائے گا، چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنے والے دوسروں پر الزام لگانے سے قبل اپنا گریبان جھانکیں۔ ترجمان بلاول بھٹو  کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کسی خفیہ مشن کے نتیجے میں نہیں بلکہ عوام کی مکمل حمایت کے ساتھ وزیراعظم بنیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل