Saturday, December 14, 2024
 

سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں دوبارہ گنتی کا عمل پاکستان بار کونسل نے روک دیا

 



سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں تنازعے پر پاکستان بار کونسل نے دوبارہ گنتی کا عمل روک دیا۔ پاکستان بار کونسل نے نومنتخب صدر بیرسٹر سرفراز میتلو کی درخواست پر حکم امتناع جاری کیا ہے۔ الیکشن کمشنر ذولفقار جلبانی کے مطابق ہم گنتی کی تیاری کررہے تھے کہ پاکستان بار کونسل کا اسٹے آرڈر آگیا۔ یاد رہے کہ دوبارہ گنتی کی درخواست صدارتی امیدوار حسیب جمالی نے جمع کرائی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل