Loading
پاکستانی اداکارہ نادیہ افگن نے ڈرامہ نگار، مصنف اور شاعر خلیل الرحمان قمر سے اپنی پہلی ملاقات کا احوال بیان کیا اور کہا ہے کہ انہوں نے کچھ ایسی حرکتیں کی جس کی وجہ سے میں اُن کے ساتھ کام نہیں کروں گی۔ نادیہ افگن نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میں خلیل الرحمان کے ساتھ کام نہیں کروں گی کیونکہ وہ بہت عجیب سی شخصیت کے مالک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی 25 سال پہلے 1997ء یا 1998ء کی بات ہوگی، اُس وقت میں نئی نئی آئی اور ایک روز ثمینہ آپا کے ساتھ اسٹوڈیو گئی جہاں وہ مجھے بیٹھا کر کسی کام سے چلی گئیں تھیں۔ نادیہ افگن کے مطابق وہاں پر ایک شخص بیٹھا تھا جس نے اپنے پاؤں صوفے پر رکھے ہوئے تھے اور سگریٹ نوشی کررہا تھا، میں نے سلام کیا تو اُس نے جواب میں مجھ سے پوچھا، کون ہو تم لڑکی؟ کام کرنے آئی ہو؟۔ اداکارہ کے مطابق پھر میں نے ثمینہ آپا سے اُس شخص کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ یہ رائٹر ہیں، پھر میں نے سوچ لیا تھا کہ جسے سلیقہ اور تہذیب نہیں وہ کیسے رائٹر ہوسکتا ہے اور میں ایسے شخص کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گی۔ نادیہ افگن نے کہا کہ خلیل الرحمان قمر معمولی رائٹر ہیں وہ ایسے کوئی لکھاری بھی نہیں جو بہت ہی کچھ لاجواب تحریر کرتے ہوں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل