Loading
حکومت سندھ نے صوبے میں رینجرز کے اختیارات میں ایک سال کی توسیع کرنے کے لیے وفاق کو باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرنے کی درخواست کر دی۔ کراچی میں رینجرز کو پولیس کے دیے گئے اختیارات میں مزید توسیع کر دی گئی ہے سندھ حکومت نے کراچی میں رینجرز کو 90 روز کی بجائے ایک سال کے اختیارات میں توسیع کر دی ہے۔ اعلامیے کے مطابق سندھ رینجرز کو کراچی سمیت پورے صوبے میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن 4 کے تحت 90 روز کے لیے خصوصی اختیارات دیے گئے تھے کراچی میں امن امان کی صورت حال میں بہتری لانے کے لیے رینجرز کو پولیس کے دیے گئے اختیارات میں مزید توسیع کی گئی ہے۔ سندھ حکومت نے 90 روز کے بجائے ایک سال کے اختیارات میں توسیع کی ہے جس کے تحت رینجرز چھاپے مار سکتی ہے ملزمان کی گرفیاں کرسکتی ہے،رینجرز ٹارگیٹیڈ آپریشن بھی کرے گی 9 دسمبر 2024 سے 8 دسمبر 2025 تک اختیارات میں توسیع کی گئی۔ محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ پاکستان رینجرز کا 9 نومبر 2024 کو ارسال کردہ خط موصول ہوا جس میں رینجرز نے خصوصی اختیارات میں مزید توسیع کی درخواست کی تھی جس کے نتیجے میں محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزات داخلہ کو خط ارسال کر کے آگاہ کر دیا ہے۔ خط سیکشن افسر آئی ایس ون کی جانب سے لکھا گیا ہے خط وفاقی سیکریٹری داخلہ کو ارسال کر دیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل