Saturday, December 14, 2024
 

وزیر داخلہ نے یونان میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

 



وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا کشتی میں بعض پاکستانی تارکین وطن بھی سوار تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یونان کے جنوبی جزیرہ کے قریب کشتی الٹنے کے افسوس ناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا اور وزیرداخلہ کی ہدایت پر ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ رفعت مختار راجہ کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ وزیرداخلہ کی ہدایت پر تشکیل دی جانے والی انکوائری کمیٹی افسوس ناک واقعہ کی تحقیقات کر کے 5 روز میں رپورٹ وزیر داخلہ کو پیش کرے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ ناقابل برداشت جرم ہے اور اس جرم میں ملوث مافیا کئی گھر اجاڑ چکا ہے انہوں نے ایف آئی اے سے اس مافیا کے خلاف بلاامتیاز ملک گیر ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل