Saturday, December 14, 2024
 

فرانس کے شمالی علاقے میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

 



فرانس کے شمالی شہر دونکرک کے قریبی علاقے لون پلیج میں فائرنگ کے واقعے میں دو سیکیورٹی اہلکار اور دو پناہ گزین ہلاک ہوگئے جبکہ حملہ آور نے دعویٰ کیا کہ 5 افراد مارے گئے ہیں۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی میڈیا نے سیکیورٹی فورسز کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شمالی شہر دونکرک کے قریب لون پلیج میں فائرنگ کے واقعے میں دو سیکیورٹی اہلکاراور دو پناہ گزین ہلاک ہوگئے ہیں۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد 22 نوجوان سیکیورٹی فورسز کے سامنے پیش ہوا اور دعویٰ کیا کہ وہ حملہ آور ہے اور قریبی قصبے میں صبح کے وقت ایک اور شہری کو بھی قتل کردیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکام نے مذکورہ آدمی کی کار سے تین مزید بندوقیں برآمد کرلی ہیں۔ فرانس کی وزارت داخلہ اور وزارت انصاف کے نمائندوں کی جانب سے اس واقعے پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا اور فائرنگ کے واقعے کی وجوہات بھی سامنے نہیں آسکیں۔ شمالی شہر دونکرک کا قریبی علاقہ لون پلیج انگلش چینل سے محض 10 کلومیٹر دور ہے جو پناہ گزینوں کے کیمپ کا علاقہ ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل