Loading
گلستان جوہر بلاک 11 حسین ہزارہ گوٹھ بلوچ گراؤنڈ کے قریب گھر میں فائرنگ کے واقعے میں 18 سالہ دعا دختر شاہد جاں بحق اور 9 ماہ کی انوشہ دختر طاہر شدیدزخمی ہوگئی جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس حوالےسے ایس ایچ او پیر شبیر کا کہنا تھا کہ واقعہ کی اطلاع جناح اسپتال لاش لیکر آنے پر ملی جس پر پولیس جائے وقوعہ اور اسپتال پہنچی۔ اہلخانہ پہلے دونوں کو نجی اسپتال لیکر گئے تھے جہاں خاتون دم توڑ گئی۔ تاہم، پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل