Loading
بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک خاتون کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی گئی جس کے نتیجے میں وہ بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ممبئی کے ایک مضافاتی علاقے میں پیش آیا۔ ہلاک ہونے والی خاتون تین بیٹیوں کی ماں تھی۔ متاثرہ خاتون کی بہن نے پولیس میں اپنے بہنوئی کے خلاف مقدمہ درج کرایا جس میں کہا گیا ہے کہ میری بہن کو تیسری بیٹی کو جنم دینے کی پاداش میں اس کے شوہر نے جلایا ہے۔ شکایت کنندہ نے پولیس کو مزید بتایا کہ بیٹیوں کی پیدائش پر اکثر بہنوئی میری بہن کے ساتھ مار پیٹ کیا کرتا تھا اور کل رات بھی ایسے ہی ایک جھگڑے کے بعد میری بہن کو جلادیا۔ وہ چیختے ہوئے گھر سے باہر نکلی، پڑوسیوں نے کسی طرح آگ بجھا کر اسے اسپتال منتقل کیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔ پولیس نے اہل محلہ کی گواہی پر ملزم کی تلاش شروع کی اور اسے تعاقب کے بعد گرفتار کرلیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل