Loading
لاہور میں بجلی چوری پکڑے جانے پر لیسکو ٹیم پر حملہ کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی ٹیم چونیاں سٹی سب ڈویژن کے ایس ڈی او امجد اقبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ موضع کھوڑا کھوہ،مشمولہ سدھا اتاڑ کے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا۔ دوران آپریشن ملزم عابد ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرتے پکڑا گیا۔ جب لیسکو ملازمین نے ملزم عابد کا کنکشن منقطع کیا جو کہ ڈائریکٹ لائن سے لیا گیا تھا، تو ملزم عابد نے نا معلوم افراد کے ساتھ مل کر لیسکو ملازمین پر حملہ کردیا اور تشدد کرنے لگا۔ اس دوران ملزم نے ملازمین کو گالیاں دیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ بعد ازاں ایس ڈی او چونیاں سٹی امجد اقبال نے ملزمان کیخلاف متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آر رجسٹرڈ کروا دی ہے جب کہ محکمہ کی جانب سے ملزم کو ڈٹیکشن بل بھی چارج کیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل