Loading
عالمی چیمپئن محمد آصف نے عالمی ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کے وجے نجانی کو شکست دے کر چیمپین شپ جیت لی۔ بحرین کے دارالحکومت منامہ میں کھیلے گئے عالمی ماسٹر اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں پاکستان کھلاڑی عالمی چیمپئن محمد آصف نے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارتی حریف وجے نجانی برجیش دامانی کو 3-4 سے قابو کرکے ٹائٹل پر قبضہ جمایا۔ منامہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق فائنل میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان اعصاب شکن مقابلہ ہوا، ایک موقع پر مقابلہ2-2 فریمز سے برابر تھا۔ آخری فریم میں پاکستانی کیوئسٹ نے اپنی بالادستی قائم کرکے بھارتی حریف کو شکست سے دوچار کرکے عالمی ماسڑ چیمپیئن ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔ محمد آصف نے سیمی فائنل میں بھارت ہی کے منان چندرا کو 2-4، کوارٹر فائنل میں میزبان کھلاڑی حبیب صباح کو 0-4 اور پری کوارٹر فائنل میں متحدہ عرب امارات کے کیوئسٹ محمد شہاب کو 2-4 سے شکست دی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل