Sunday, July 20, 2025
 

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان کا فاتحانہ آغاز، انگلینڈ کو 5 رنز سے شکست

 



پاکستان چیمپئنز نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے افتتاحی میچ میں میزبان انگلینڈ چیمپئنز کو شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔ پاکستان چیمپئنز نے میچ 5 رنز سے اپنے نام کیا۔ پاکستان چیمپئنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔ کپتان محمد حفیظ نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کی جانب سے کرس ٹریملٹ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بناسکی۔انگلینڈ چیمپئنز کی طرف سے فل مسٹرڈ نے 58 اور این بیل نے 51 رنز کی اننگز کھیلی ۔ پاکستان چیمپئنز کی طرف سے رومان رئیس، سہیل تنویر اور عامر یامین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پاکستان چیمپئنز ٹیم اپنا اگلا میچ 20 جولائی کو روائتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل