Sunday, July 20, 2025
 

یوتھ فٹبال ناروے کپ 2026، پاکستان کی تین ٹیمیں حصہ لیں گی

 



دنیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ناروے کپ 2026 میں پاکستان سے تین ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پاکستان میں ناروے کا سفارت خانہ ان ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے ویزوں کا فیصلہ کرے گا۔ 26 جولائی سے 2 اگست تک ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں کھیلے جانے والے ناروے کپ میں 30 سے زائد ممالک کی 2 ہزار سے زائد ٹیموں کی شرکت متوقع ہے۔ان مقابلوں کے لیے اوسلو کے 90 میدان مختص کیے گئے ہیں۔ اسٹریٹ چلڈرنز، اسلام آباد بوائز انڈر 17 اور کراچی سے لیاری فٹبال اکیڈمی بوائز انڈر 15 ایونٹ میں شرکت کی خواہاں ہے جبکہ 2024 میں بوائزانڈر 15 ایونٹ کی رنراپ ٹیم بیٹر فیوچرپاکستان فٹبال کلب رواں سال سیون اے سائیڈ گرلز انڈر 15 مقابلوں میں بھی شرکت کے لیے تیاریوں میں مصروف ہے۔ ناروے کے بچوں اور نوجوانوں کی بہبود کے لیے سرکرداں سو سے زائد تنظیموں  کی انجمن  نیشنل کونسل آف نارویجن  چلڈرن اینڈ یوتھ  آرگنائزیشن کے تحت  ہونے والےٹورنامنٹ میں ٹیمیں اپنی مدد آپ کے تحت شرکت کرتی ہیں۔ سندھ حکومت نے ناروے کپ کے لیے لیاری فٹبال اکیڈمی کو1 کروڑ 83 لاکھ روپے کا اسپانسرشپ کا چیک فراہم کردیا ہے جبکہ لیاری ہی سے تعلق رکھنے والے بیٹر فیوچرپاکستان فٹبال کلب کے ہیڈ کوچ عبدالراشد بلوچ نے بھی جمعہ کو کراچی پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس میں صوبائی حکومت سے مالی اعانت کی اپیل کردی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل