Sunday, July 20, 2025
 

پاکستان ہاکی فیڈریشن اور کھلاڑیوں میں اختلافات بڑھنے لگے

 



پاکستان ہاکی فیڈریشن اور کھلاڑیوں میں اختلافات بڑھنے لگے، ہاکی معاملات میں بہتری کے لیے پی ایچ ایف عہدیداروں کو بھی تبدیل کرنے کی بازگشت سنائی دینے لگی۔ ذرائع کے مطابق ڈیلی الاونسز کی عدم ادائیگی اور اپنے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر کھلاڑی پی ایچ ایف حکام سے سخت ناراض ہیں۔ وعدے پورے نہ کرنے پر پی ایچ ایف صدر اور سیکریٹری سے خفا کپتان کو اہم کھلاڑیوں کی سپورٹ بھی حاصل ہے۔ حکومت کی ایک اعلیٰ شخصیت نے کھلاڑیوں کو جلد داد رسی کی یقین دہانی کروا دی ہے اور اس سلسلے میں کھلاڑیوں کے ساتھ اگلے ہفتے ملاقات بھی متوقع ہے جس میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل