Wednesday, November 12, 2025
 

ایک پلان اللہ کا ہوتا ہے اور وہ سب سے درست ہوتا ہے، حارث رؤف

 



پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث روف نے سری لنکا کے خلاف میچ کی جیت کے بعد پریس کانفرنس میں اپنی ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم جیتے ہیں اور میچ جیتنے کے ساتھ ہی ٹیم جیتی ہے۔ حارث روف نے مزید کہا کہ کھلاڑی ہمیشہ اپنی اگلی اسائنمنٹ کی طرف دیکھتے ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ کے لیے جب بھی موقع ملے گا، وہ ملک کے لیے کھیلیں گے۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ آج کے میچ میں موسم اثر انداز ہوتا رہا، لیکن ان کی کوشش یہی تھی کہ خود کو متحرک رکھیں اور باؤلنگ کے لیے تیار رہیں۔ فاسٹ باؤلر نے کہا کہ ایک پلان ہم بناتے ہیں، ایک پلان دوسرے کا ہوتا ہے اور سب سے زیادہ درست پلان وہ ہوتا ہے جو اللہ کا ہوتا ہے۔ حارث روف نے اپنی کارکردگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے یہاں اچھا نہ کرنے والے کو یاد رکھا جاتا ہے، چاہے آپ نے دس میچ جیتے ہوں، ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی فیلڈ میں معافی نہیں، بلکہ کھلاڑی کو ہمیشہ پرفارم کرنا ہوتا ہے۔ ہم روبوٹ یا مشین نہیں ہیں، غلطیاں ہوتی ہیں لیکن ہم ان کو درست کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیڈ ڈے آتا ہے، وہ گزر جاتا ہے اور اگلے دن کی صبح نئی امید لے کر آتی ہے۔ بابر اعظم کے کیچ آؤٹ کے حوالے سے حارث روف نے کہا کہ وہ آؤٹ اسٹینڈنگ کیچ تھا اور اس کا فیلڈ میں اپنا اثر تھا لیکن ایسا ہوتا ہے اور کھلاڑی کو اس سے سیکھنا ہوتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل