Loading
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی آسٹرونومر کے چیف ایگزیکٹوی افسر (سی ای او) اینڈی بائرن نے ملازمہ کے ساتھ معاشقے کی ویڈیو سامنے آنے کے دو روز بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ آسٹرونومر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کمپنی کے سی ای او اینڈی بائر نے استعفیٰ دے دیا ہے، جس کو منظور بھی کرلیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ آسٹرنومو جیسے پہلے کہا گیا تھا، اسی طرح اپنے آغاز سے جاری اقدار اور کلچر کو قائم رکھنے کے لیے پرعزم ہے، ہماری قیادت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے رویے اور خود احتسابی کا اعلیٰ معیار برقرار رکھے اور حال ہی میں یہ معیار برقرار نہیں رہا۔ آسٹرنومر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اینڈی بائرن نے استعفیٰ دے دیا ہے اور بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اسے منظور کر لیا ہے، بورڈ کمپنی کے اگلے چیف ایگزیکٹو افسر کی تلاش شروع کرے گا اور اس وقت کمپنی کے شریک بانی اور چیف پروڈکٹ آفیسر پیٹ ڈی پیٹے ڈی جوئے عبوری سی ای او کے طور پر خدمات جاری رکھیں گے۔ مزید پڑھیں: امریکی کمپنی کا سی ای او اپنی ملازمہ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا؛ ویڈیو وائرل کمپنی نے کہا کہ رواں ہفتے سے پہلے ہم DataOps کے شعبے کے بانی تصور کیے جاتے تھے جو ڈیٹا ٹیمز کو جدید تجزیات سے اے آئی کی پروڈکشن تک ہر جگہ سے طاقت حاصل کرنے میں مدد کر رہے تھے۔ مزید بتایا گیا کہ ہوسکتا ہے ہماری کمپنی کی شہرت ایک رات میں بدل گئی ہو لیکن ہماری پروڈکٹ اور اپنے صارفین کے لیے ہماری خدمات تبدیل نہیں ہوئی۔ آسٹرونومر نے بیان میں کہا کہ ہم اپنا کام جتنا بہتر ہوسکے جاری رکھیں گے، اپنے صاردین کو ان کے مشکل ڈیٹا اور اے آئی مسائل میں مدد کرتے رہیں گے۔ خیال رہے کہ دو روز قبل آسٹرونومر کے سی ای او اینڈی بائرن کو پوری دنیا کے سامنے اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا جب وہ ایک کنسرٹ کے دوران بڑی اسکرین پر اپنی کمپنی کی اعلیٰ عہدیدار خاتون کے ساتھ معاشقہ لڑاتے نظر آئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: ملازمہ کیساتھ معاشقہ؛ سی ای او کی اہلیہ کا ردعمل سامنے آگیا اینڈی بائرن اور کمپنی کی ایچ آر سربراہ کی مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اور میمز کی بارش ہوئی تھی۔ دوسری جانب ان کی اہلیہ نے میگن بائرن نے بھی اپنے نام سے شوہر سے جڑا سرنیم بھی ہٹا دیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل