Wednesday, May 27, 2026
 

لاکھوں حجاج کرام کی جمرہ کبریٰ کی رمی کے بعد قربانی، حج کے اہم ارکان مکمل

 



سعودی عرب میں لاکھوں حجاج کرام نے بڑے شیطان کی رمی کے بعد سنتِ ابراہیمی کی پیروی میں قربانی بھی کرلی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حجاج کرام نے منظم شیڈول کے تحت قافلوں کی صورت میں جمرات پہنچ کر رمی کی، جس کے بعد قربانی کا فریضہ انجام دیا گیا۔ قربانی کے بعد مرد حجاج نے سر منڈوا کر جبکہ خواتین نے بال کٹوا کر احرام کھول دیا، جس کے ساتھ ہی حج کے اہم ارکان مکمل ہوگئے۔ واضح رہے کہ سعودی محکمہ شماریات نے مناسک حج کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رواں سال مجموعی طور پر ریکارڈ 17 لاکھ 7 ہزار 301 افراد نے فریضہ حج ادا کیا۔ محکمہ شماریات کے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق اس سال 165 مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 15 لاکھ 46 ہزار 655 غیر ملکی حجاج کرام نے حج ادا کیا جن میں سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ سعودی عرب کے مقامی افراد کی بھی بڑی تعداد نے فریضہ حج ادا کیا رپورٹ کے مطابق اس سال 1 لاکھ 60 ہزار 646 سعودی شہریوں نے مناسک حج ادا کیے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل