Wednesday, May 27, 2026
 

ایران کے شہر تبریز کا اہم بین الاقوامی ہوائی اڈہ دوبارہ کھول دیا گیا

 



ایران کے شمال مغربی شہر تبریز کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ آج دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ترجمان نے بتایا کہ تبریز ایئرپورٹ پر پروازوں کی بحالی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث متاثر ہونے والے ملک بھر کے تقریباً 20 دیگر ہوائی اڈے پہلے ہی اپنی سرگرمیاں بحال کر چکے ہیں، جبکہ تبریز ایئرپورٹ بھی آج سے دوبارہ فعال ہو گیا۔ ایران کی سول ایوی ایشن تنظیم کے ترجمان کے مطابق تبریز کا بین الاقوامی ہوائی اڈا حالیہ جنگ کے دوران متاثر ہوا تھا۔ واضح رہے کہ ایران کے مقامی میڈیا نے گزشتہ ہفتوں میں رپورٹ کیا تھا کہ تبریز پر حملوں کے دوران اس ہوائی اڈے کا رن وے اور کنٹرول ٹاور متاثر ہوا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل