Tuesday, June 09, 2026
 

افغان طالبان وفد کے ممکنہ برسلز دورے کے خلاف اسپین میں یورپی پارلیمنٹ دفتر کے باہر احتجاج

 



انسانی حقوق کی تنظیموں، یورپی اراکینِ پارلیمنٹ اورافغان شہریوں نے طالبان وفد کے ممکنہ دورۂ برسلز کی مخالفت کی ہے۔ افغان جریدہ افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق مظاہرین  کا کہنا تھا کہ پچھلے 5سالوں کے دوران طالبان نے افغانستان کو خواتین اورلڑکیوں کیلئے ایک بڑے قید خانے میں تبدیل کر دیا ہے۔ افغانستان میں طالبان کی پالیسیاں خواتین اورلڑکیوں کی عزت،حفاظت اورمستقبل  کیلئے مسلسل خطرہ ہیں، طالبان کویورپی اداروں میں مدعو کرنا متاثرہ افراد کی توہین اورافغان خواتین کی مشکلات کو نظرانداز کرنے کے برابرہے۔ طالبان کی یورپی پارلیمنٹ میں کوئی جگہ نہیں، بلکہ انہیں بین الاقوامی عدالتوں میں انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے، یورپی اراکین پالیمنٹ اور82 سےزائد عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں  طالبان وفد کے دورہ برسلزپرپہلے ہی تشویش کا اظہار کرچکی ہیں۔ ماہرین کے مطابق افغانستان میں بھی زمینی حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اور طالبان رجیم کے خلاف عوامی مزاحمت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل