Monday, September 09, 2024
 

حسینہ واجد کے بیٹے کی ملکی فوج سے اپیل

 



 واشنگٹن: شیخ حسینہ واجد کے استعفے اور بھارت روانگی پر امریکا میں موجود ان کے بیٹے نے سوشل میڈیا پر فوج سے جمہوری حکومت کے تحفظ کی اپیل کی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے بیٹے اور ان کے مشیر صجیب واجد نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں ایک ویڈیو پوسٹ میں کہا کہ  فوج اقتدار پر کسی بھی طرح کے قبضے کو روکیں۔

حسینہ واجد کے بیٹے نے فوج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا فرض ہے کہ ملک پر ایک منٹ کے لیے بھی کسی غیر منتخب حکومت کو اقتدار میں نہ آنے دیں۔

صجیب واجد نے زور دیا کہ آئین کی حفاظت اور اسے بحال رکھنا بھی فوج کی ذمہ داری ہے۔ اگر زبردستی کسی کو اقتدار پر قبضہ کیا گیا تو ملک کی سالمیت کو خطرہ ہوگا۔

حسینہ واجد کے بیٹے صجیب واجد نے مزید کہا کہ ہم نے اتنے برسوں میں جو ترقیاں ہوئیں وہ سب صفر ہوجائیں گی اور ملک پھر پیچھے چلا جائے گا۔

 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل